کاروبار
01 جنوری ، 2015

فیصل آباد :پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی شہریوں کو مہنگی پڑگئی

فیصل آباد :پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی شہریوں کو مہنگی پڑگئی

فیصل آباد......فیصل آباد کے شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مہنگی پڑگئی، بیشتر پٹرول پمپ پر فروخت بند ،کھلے پٹرول پمپس پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد فیصل آباد میں اکثر پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول کی فروخت بند کردی،جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، تاہم شہر میں چند پٹرول پمپس کھلے ہیں جہاں شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ پٹرول پمپس مالکان نے لالچ میں فروخت بند کر رکھی ہے اور مصنوعی قلت پیدا کر کے پرانی قیمتوں پر پٹرول فروخت کرنا چاہتے ہیں ۔ پٹرول پمپس مالکان کے مطابق انہوں نے قیمتوں میں کمی کی خبروں کے پیش نظر آئل کمپنیز سے پٹرول نہیں منگوایا جس کی وجہ سے عارضی طور پر قلت پیدا ہو گئی ہے ۔

مزید خبریں :