پاکستان
01 جنوری ، 2015

دہشتگردی کیخلاف سیاسی قیادت کا اتفاق چھوٹی بات نہیں،جنرل راحیل

 دہشتگردی کیخلاف سیاسی قیادت کا اتفاق چھوٹی بات نہیں،جنرل راحیل

راولپنڈی ......آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی نظریں دہشت گرد اور ان کے حامیوں کے خلاف سخت ایکشن کے لیے سیاسی و عسکری قیادت پر تھیں، دہشت گردی کے خلاف سیاسی قیادت کا اتفاق رائے کوئی چھوٹی بات نہیں ۔ قومی ایکشن پلان پر موثر اور جلد از جلد عملدرامد کے لیے تمام اداروں کا باہمی تعاون کامیابی کی کنجی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں 178 ویں کور کمانڈر کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوئی۔ کانفرنس کے شرکا نے سانحہ پشاور پر افسوس کیا اظہارکرتے ہوئے یہ عزم کیا کہ پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کورکمانڈر کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورت حال اور خصوصا دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی قیادت کے وسیع اتفاق رائے کو چھوٹے چھوٹے اختلافات کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ تمام ادارے باہمی تعاون کرتے ہوئے قومی ایکشن پلان کا فوری اور مؤثر نفاذ یقینی بنائیں۔

مزید خبریں :