پاکستان
01 جنوری ، 2015

بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر پھر بلااشتعال فائرنگ

بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر پھر بلااشتعال فائرنگ

اسلام آباد .....بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ۔شکر گڑھ سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ گزشتہ روز بھی اسی سیکٹر میں فائرنگ سے 2 رینجرز اہل کار شہید ہوئے تھے ۔ بھارت کی اشتعال انگیزی بند نہ ہوئی ۔2 رینجرز اہل کار کوشہادت کے بعد بھی بھارتی فورسز پاکستان علاقوں پر گولیاں برسارہی ہیں ۔ پنجاب رینجرز کے مطابق شکر گڑھ سیکٹر میں گزشتہ شب سے صبح تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ پاکستانی فورسز نے جواب دیا تو بھارتی مورچوں میں خامشی چھا گئی ۔ گزشتہ روز شہید ہونے والے دو رینجرزاہل کاروں کی نماز جنازہ کل رات رینجرز ہیڈکوارٹر ونگ شکر گڑھ میں ادا کی گئی۔ بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور جانی نقصان پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے سخت احتجاج رکارڈ کرایاہے ۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی فائرنگ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارتی حکومت ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

مزید خبریں :