01 جنوری ، 2015
کراچی..... سندھ ہائی کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی روف اختر فاروقی کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیدیاہے۔سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئر افسر کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر روف اختر فاروقی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ روف اختر فاروقی ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچنے کے باجود سرکاری عہدے پر براجمان ہیں۔جس پر عدالت نے حکم دیا کہ روف اختر فاروقی اپنے اصل محکمے سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو رپورٹ کریں اور سیکریٹری بلدیات، روف اختر فاروقی کی عمر کی تحقیقات کرکے 7 روز میں رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے حکم دیا کہ جب تک روف اختر فاروقی کی اصل عمر کا تعین نہیں ہوجائے اس وقت تک ان کی مرعات اور تنخواہیں بھی بند کردی جائیں۔