دنیا
02 جنوری ، 2015

افغانستان میں نیٹو اور اتحادی فوج کا 13 سالہ فوجی مشن ختم

افغانستان میں نیٹو اور اتحادی فوج کا 13 سالہ فوجی مشن ختم

کابل.......سال 2015 کے پہلے روز افغانستان میں نیٹو اور اتحادی فوج کا تیرہ سالہ فوجی مشن باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں نیٹو فورسز کے مشن کے اختتام پذیر ہونے کا اعلان کیا ۔ انھوں نے افغانستان کے عوام سے ملک کی سیکیورٹی فورسز کی حمایت کا مطالبہ کیا تاکہ افغانستان میں امن و استحکام یقینی بنایا جاسکے۔ انھوں نے افغان جنگ میں بین الاقوامی برادری کی کوششوں اور قربانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :