دنیا
27 اپریل ، 2012

صدر اوباما سائبر سیکیورٹی بل ویٹو کر دینگے،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن … وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر بارک اوباما سائبر سیکیورٹی بل کو ویٹو کر دیں گے۔وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق سائبر سیکیورٹی بل پر امریکی ایوان نمائندگان میں غور جاری ہے تاہم اگر یہ بل دستخط کے لیے صدر کو پیش کیا گیا تو صدر اسے ویٹو کر دیں گے ۔بیان میں مذکورہ بل کی مخالفت کا دفاع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس بل کے تحت حکومت اور دیگر کارپوریشنز ہیکنگ حملوں کی روک تھام کے لیے آپس میں معلومات کا تبادلہ کر سکیں گی تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے حکومت کو تمام ویب سائٹس کو فلٹر کرنے اور معلومات تک رسائی کی کھلی چھوٹ مل جائے گی ۔

مزید خبریں :