پاکستان
04 جنوری ، 2015

ملتان کے دوبڑے سیاستدان آج ایک ساتھ کھڑے ہوگئے

ملتان کے دوبڑے سیاستدان آج ایک ساتھ کھڑے ہوگئے

ملتان.......ملکی سیاست میں ایک دوسرے کو آنکھیں دکھانے والے ملتان کے دوبڑے سیاستدان آج جشن عید میلاد البنی کی خوشی میں ایک ساتھ کھڑے ہوگئے۔ایک ہی اسٹیج پر اکھٹا رہنے کے بعد سیاسی رنجش سے جدا ہوئے دو بڑے سیاست دان جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی دونوں کے درمیان ایک دوسرے پر بیانات اور الزامات کا سلسلہ بھی کئی عرصہ تک جاری رہا لیکن اس سخت مخالفت کے باوجود ملتان میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ و علیہ والہ وسلم کے جلوس پر دونوں سیاست دان اکٹھا ہو گئے اور آپس میں گھل مل گئے۔اس موقع پرجاوید ہاشمی نے بھی دہشتگردی کے خاتمے کی ضرورت پر زوردیااورباہمی اتحادواتفاق کی شمع روشن رکھنے کی امید ظاہر کی۔

مزید خبریں :