پاکستان
04 جنوری ، 2015

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ، 10 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ، 10 افراد ہلاک

وانا......شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے سے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حافظ گل بہادر کے ٹھکانے کو نشانہ بنایاگیا،حملے میں 10افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے ۔ حملے میں طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے الواڑہ منڈی میں جاسوس طیارے سے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حافظ گل بہادر کے مرکز پر 2میزائل فائر کیے گئے، جس کے نتیجے میں 10افراد موقع پر ہی ہلاک اور 8زخمی ہوگئے ۔ جاسوس طیارے کے حملے سے مرکز کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حافظ گل بہادر کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

مزید خبریں :