04 جنوری ، 2015
نئی دلی........پاکستان کی طرح بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن جوش و خروش سے منا یا جارہا ہے۔بھارت کے مختلف شہروں میں جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے مسجدیں، گھر، گلیاں اور بازار سجائے گئے، آقائے دوجہاں ﷺ کی آمد کا جشن منانے کے لیے جلوس اور ریلیوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں علما اور اکابرین نے شان رسول ﷺ بیان کی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی گلیاں ، کوچے اور سڑکیں سبز پرچموں سے سجی ہوئی ہیں ، لاکھوں عاشقان رسول ﷺ نے جلوس اور ریلیاں نکالیں اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتیں پڑھیں اور گلہائے عقیدت پیش کیے۔