04 جنوری ، 2015
بیجنگ........چین میں بینک کے عملے اوراہل علاقہ نے مل کرچوری کی واردات ناکام بنادی ، چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ شمالی صوبے ہبائی میں ایک چورنے بڑے ہتھوڑے سے ایک بینک کائونٹر کی کھڑکی توڑی اور اندر گھس گیا، اس وقت سیفٹی باکس میں 5 لاکھ یوآن نقد موجود تھے، کھڑکی ٹوٹنے کی آواز سُن کر بینک کے ایک ملازم نے پولیس کوفون کیا، تھوڑی ہی دیربعد قریبی علاقے میں مقیم لوگوں نے عملے کے ساتھ مل کر چور کو پکڑلیا اورپولیس کے حوالے کردیا۔