پاکستان
05 جنوری ، 2015

امام بارگاہ خودکش حملہ، چاروں ملزم بری، سزائے موت کا فیصلہ کالعدم

امام بارگاہ خودکش حملہ، چاروں ملزم بری، سزائے موت کا فیصلہ کالعدم

راولپنڈی........لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے امام بار گاہ خود کش حملہ کیس میں ملوث چاروں ملزموں کی سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبید الرحمان لودھی اور قاضی محمد امین پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو بری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے چاروں ملزمان فضل حمید، طاہر حسین، حبیب اللہ اور حافظ نصیر کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔ ملزموں پر 2002ء میں راولپنڈی کے شاہ نجف امام بار گاہ خود کش حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا ۔

مزید خبریں :