انٹرٹینمنٹ
05 جنوری ، 2015

سلویسٹر اسٹالون کا ’’ریمبو لاسٹ بلڈ‘‘کی تیاری کا اعلان

سلویسٹر اسٹالون کا ’’ریمبو لاسٹ بلڈ‘‘کی تیاری کا اعلان

لاس اینجلس.......ایکشن سے بھرپور ریمبو سیریز کےدیوانے ہوجائیں تیار،کیونکہ ریمبو سلویسٹر اسٹالون لارہے ہیں اس سلسلے کی آخری فلم بہت جلد منظر عام پر۔ ریمبو سیریز’’فرسٹ بلڈ‘‘ کے اس آخری شاہکار کا نام ہے’’ریمبو لاسٹ بلڈ‘‘۔فلم میں ریمبو کے روپ میں نظر آئیں گے جانے پہنچانے سلویسٹر اسٹالون۔فرسٹ بلڈ میں اپنی گرفتاری کے خلاف لڑنےوالے ریمبو نے فرسٹ بلڈ ٹو میں سیکریٹ مشن بڑی خوبی سے پورا کیا۔ 1988ء میں ریمبو تھری اور 2008ء میں اسی سلسلے کی چوتھی فلم میں ریمبو نے اپنے ایکشن سے دکھایا کمال اور افغانستان اور تھائی لینڈ میں مغویوں کی بچائی جان۔ ریمبو لاسٹ بلڈ کے ڈائریکٹر اور رائٹر ہوں گے فلم کے ہیروسلویسٹر اسٹالون۔لیکن ریمبو کا آخری مشن ہوگا کیا ؟؟یہ جاننے کیلئے ہمیں کرنا ہوگا تھوڑا انتظار۔

مزید خبریں :