انٹرٹینمنٹ
06 جنوری ، 2015

موسیقار و گلوکار اے آر رحمن کی48ویں سالگرہ

موسیقار و گلوکار اے آر رحمن کی48ویں سالگرہ

ممبئی......بالی وڈ کے عالمی شہر ت یافتہ موسیقار و گلوکاراللہ رکھا رحمن المعروف اے آر رحمن 6 جنوری کو 48برس کے ہوجائیں گے۔ 6جنوری 1967 ء کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائے میں ایک موسیقار گھرانے میں پیدا ہونے والے آر ایس دلیپ کمار نے1984ءمیں چھوٹی بہن کے شدید بیمار ہونے پر مذہب اسلام میں دلچسپی لینا شروع کی اور1989ء میں23 سال کی عمر میں اپنے پورے گھرانے سمیت اسلام قبول کرلیا۔ اے آر رحمن نے 1992ء میں ہدایت کار مانی رتنم کی تامل فلم’’راجو‘‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغازکیا جس پر نہ صرف انہیں بہترین میوزک ڈائریکٹر کا ایوارڈ بلکہ حیرت انگیز طور پربہترین میوزک ڈائریکٹر کا نیشنل فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔بالی ووڈ انڈسٹری میں لاتعداد ایوارڈز حاصل کرنے والے اے آر رحمن کو ہالی ووڈفلم سلم ڈاگ ملینیئر کا ساؤنڈ ٹریک ترتیب دینے پر گولڈن گلوب اورآسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔اے آر رحمن کو جہاں 2009ء میں دنیا کی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا۔2010ء میں ورلڈ اکنامک فورم کے لائف ٹائم اچیومنٹ کے کرسٹل ایوارڈ اور بھارت کے تیسرے اور چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما بھوشن اور پدما شری کے حقدار ٹھہرائے جانے والے اے آر رحمن کو کئی ملکوں کی یونیورسٹیز کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند سے بھی نوازا جاچکا ہے۔گذشتہ سال اے آر رحمان کو دنیا کی500بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ۔

مزید خبریں :