انٹرٹینمنٹ
06 جنوری ، 2015

ایکشن تھرلر فلم" ٹیکن تھری" کا نیا ٹریلر جاری

ایکشن تھرلر فلم

لاس اینجلس .....ایکشن سے بھرپورٹیکن سیریز کی آخری تھرلر فلم "ٹیکن 3"کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ایکشن فلموں کے شوقین افراد ہوجائیں تیار کیونکہ مار دھاڑ سے بھرپور ٹیکن سیریز کی آخری تھرلر فلم ٹیکن 3کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اولیویئر میگاٹن کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والی اس فلم کی کہانی بریان ملز نامی ایک سابق حکومتی افسرکے گرد گھومتی ہے، جسے ایک سازش کے تحت اس کے گھر کے قریب ہونے والی ایک قتل کی واردات میں بری طرح پھنسا دیا جاتا ہے۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں لیام نیسن،فارسٹ وائٹیکر،فیمک جینسن اور میگی گریس سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔لوک بیسن کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 9جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

مزید خبریں :