06 جنوری ، 2015
اسلام آباد .......خوشخبری آ نہیں رہی خوشخبری آگئی،پہلے برطانیہ کے موسم اور اب پاکستان کی سیاست کا حال بتانے والی اینکر ریحام خان سے عمران خان نے اپنی شادی کی خبر پر اشارہ دے دیا،کہا کہ شادی کوئی جرم نہیں، جب تک بچوں سے نہ مل لیتا شادی کا اعلان نہیں کرنا تھا ،خوشخبری اسی ہفتے سناؤں گاموسم کا حال سناتے سناتے کوئی چپکے سے آیا اور من کا موسم سہانا کرگیا۔برطانوی اخبار تو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ بن گیا، نہ صرف مسٹر کھلاڑی کی تلاش ختم کرادی بلکہ مس کھلاڑی کا نام بھی دے دیا جس نے انہیں دل کی پچ پر کلین بولڈ کیا۔جی ہاں ریحام خان،وہی ریحام خان جو بی بی سی میں موسم کی حال بتاتی تھیں،اب پاکستانی میڈیا میں سیاسی موسم کی خبریں سناتی ہیں،برطانیہ میں درجہ حرارت گرم ہو سرد،ریحام کا انداز ہی ایسا دلنشین ہوتا تھا کہ دیکھنے والے ہر فکر بھول جاتے تھے،اب اسے اتفاق کہیے کہ بی بی سی کو الوداع پاکستانی موسم کی اپڈیٹ سے کہا لیکن خان صاحب ہیں کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں،صاف چھپتے بھی نہیں اور سامنے آتے بھی نہیں، ایک روز پہلے خود ہی سوال اٹھادیے کہ شادی کرنا جرم ہے؟؟،یا شادی چھپانے کی چیز ہے؟؟شاید خان صاحب نے بھی دل کی سن لی،اور مداحوں کو اس ہفتے خوشخبری سانے کی نوید سنادی،نوید مسرت سنانے کی یعنی خوشخبری آنہیں گئی،ابھی آرہی ہے،تو پھر ہم سمجھیں کہ جب کچھ نہیں چھپانے کو تو سب ہے بتانے کو۔