پاکستان
06 جنوری ، 2015

جمائما نے اپنے نام سے خان ہٹانے کا عندیہ دیدیا،بچے بھی ناراض

جمائما نے اپنے نام سے خان ہٹانے کا عندیہ دیدیا،بچے بھی ناراض

کراچی .......سوتن چاہے شوہر کی ہو یا سابق شوہر کی ،پہلی بیوی کو جلن خوب ہوتی ہے۔ کچھ ایسا ہی ہورہا ہے جمائما خان کے ساتھ ،جب ہی تو انہوں نے اپنے نام کے آگے سے خان ہٹانے کا عندیہ دیا تھا ۔ سنا ہے انہیں اور بچوں کو منانے کے لئے ہی کی تھی خان صاحب نے لندن یاترا، جمائما خان نےعمران خان سے راہیں تو جدا کرلیں لیکن ختم نہ کی دوستی،سابق شوہر کے لئے تھی جگہ دل میں کہیں نہ کہیں ،اسی لئے جمائما عمران خان سے علیحدگی کے باوجود اپنے نام کے ساتھ ’’خان‘‘ لگاتی تھیں ،لیکن جب انہیں اپنے بچوں کی نئی ممی کے آنے کی اطلاع ملی تو شاید دل میں سلگ اٹھی چنگاری ،انہوں نے گذشتہ برس اکتوبر میں یہ اعلان کیا کہ وہ جلد اپنے نام سے ’’خان‘‘ہٹا دیں گی،کیوں کہ عمران خان جلد دوسری شادی کرنے والے ہیں،جمائما کے اچانک اعلان کے بعد ہی عمران خان کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں ،برطانوی میڈیا کے مطابق جمائما خان اور ان کے بچے عمران خان کی دوسری شادی پر ناراض ہیں ،اس لئے عمران خان اپنی سابق بیوی ، اپنے اٹھارہ سال کے بیٹے سلیمان خان اور پندرہ سال کے قاسم خان کو منانے برطانیہ گئے تھے،عمران خان برطانیہ میں اپنے قیام کےدوران جمائماخان کی والدہ یعنی اپنی سابق ساس کےگھربھی قیام کرتےہیں لیکن یہ واضح نہیں ہوسکاکہ اپنےبچوں اورسابق اہلیہ سے عمران خان کی حالیہ ملاقات کہاں ہوئی۔

مزید خبریں :