06 جنوری ، 2015
کراچی ......مقامی میڈیا ہو یا غیر ملکی میڈیا،خان صاحب کی دوسری شادی کا معاملہ ’’ہاٹ کیک‘‘بنا ہوا ہے۔دو ہزار بارہ میں جیو کے شو’’جیو شان سے‘‘ میں عمران خان کو شادی کے بارے میں ایک رائے دی گئی تھی ،جس پر خان صاحب شرما گئے تھے،کیا تھی وہ رائے آیئے دیکھتے ہیں، عمران خان نے پہلی شادی برطانوی ارب پتی کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ سے کی تھی،انیس سو پچانوے میں پیرس میں اسلامی روایات کے مطابق لڑکی کو مسلمان کر کے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا،لیکن یہ شادی کامیاب نہ ہو سکی اور دو ہزار چار میں عمران خان اور جمائما کے راستے الگ الگ ہو گئے،خان صاحب کو دوسری شادی سے متعلق جیو کے مارننگ شو ،’’جیو شان سے‘‘میں اٹھائیس نومبر دو ہزار بارہ کورائے دی گئی تھی کہ دوسری شادی کسی پاکستانی ہی سےکریں۔خان صاحب وعدہ نبھانے میں کتنے کامیاب رہے،یہ بات وہ بہت جلد قوم کو بتانے والے ہیں۔ گھر والے تردید کرتے رہے، خان صاحب تصدیق نہ کرسکے لیکن برطانوی اخبار نے سب کچھ صاف کردیا ، برطانوی اخبار نے عمران خان اورریحام خان کی شادی کی شہ سرخی لگا دی،یہ بھی لکھا کہ، عمران خان نے بھی شادی کی تصدیق کردی ۔جس بات کو سات پردوں میں چھپایا جا رہا تھا،برطانوی میڈیا نے اس کا پول کھول دیا،برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعوی کیا ہے کہ باسٹھ سال کے سابق پاکستانی کرکٹر اور سیاست دان عمران خان نے دوسری شادی کرلی ہے،اخبار لکھتا ہے کہ عمران خان اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان پاکستان میں کرینگے کیونکہ ان کے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے ،اسی اخبار نے گزشتہ ہفتے اکتالیس سال کی طلاق یافتہ خاتون اور تین بچوں کی ماں ریحام خان سے عمران خان کی شادی کی خبر دی تھی،اخبار کے مطابق عمران خان کی دوسری بیوی لیبیا میں پیدا ہوئیں ،ان کے والدین پاکستانی ہیں ۔عمران خان سے شادی سے پہلے انہوں نے ایک ڈاکٹر سے شادی کی تھی۔