دنیا
06 جنوری ، 2015

برازیل میں دو ٹرینوں میں تصادم، 158 مسافر زخمی

 برازیل میں دو ٹرینوں میں تصادم، 158 مسافر زخمی

سائوپائولو...... برازیل میں دو ٹرینوں کے درمیان ٹکر میں 158 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریوڈی جینیرو کے نواحی علاقے میں اسٹیشن پر کھڑی ٹرین سے دوسری مسافر ٹرین ٹکراگئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو اسٹیشن پر بھی فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کی وجہ خراب موسم بتایاجارہا ہے۔ دونوں ٹرینوں کو شدید ٹکر سے نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کے بعد اسٹیشن پرموجود لوگ مشتعل ہوگئے اور انھوں نے واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

مزید خبریں :