پاکستان
06 جنوری ، 2015

کراچی: ناظم آبادمیںدکان پر فائرنگ، دو بھائیہلاک ،ایک شخص زخمی

کراچی: ناظم آبادمیںدکان پر فائرنگ، دو بھائیہلاک ،ایک شخص زخمی

کراچی ......کراچی کے علاقے ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب دکان پر فائرنگ میں دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق ناظم آباد گول مارکیٹ کےقریب دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی اسد اور سلمان سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دوسرے زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کے تعداد 4 تھی جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

مزید خبریں :