پاکستان
06 جنوری ، 2015

سندھ: اسکولوں کی سیکیورٹی، عملے کا ریکارڈ جمع کرینگے،سیکریٹری داخلہ

سندھ: اسکولوں کی سیکیورٹی، عملے کا ریکارڈ جمع کرینگے،سیکریٹری داخلہ

کراچی ...... سیکرٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نےسرکاری و نجی اسکولوں کی سیکیورٹی کے لئے عملے کا ریکارڈ جمع کرکے جانچ پڑتال بھی کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی کیمرے نگرانی کے لئے استعمال کئے جائیں، سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ سرکاری اور غیرسرکاری اسکولوں کے چوکیداروں اور عملے کو تربیت دی جائے گی، جبکہ سیکیورٹی کے لئے سی سی ٹی کیمرے نصب اور اسلحہ لائسنس بھی جاری کیے جائیں گے۔ اجلاس میں اسکولوں کی سکیورٹی کے لیئے داخلی راستوں کو محدود کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ تمام زیر تعلیم طلبا، اساتذہ اور عملے کا ریکارڈ متعلقہ تھانے میں جمع کرانے اور اس کی اسپیشل برانچ سے جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

مزید خبریں :