پاکستان
07 جنوری ، 2015

شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا ہے، وزیر داخلہ

شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد......... وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ حکومت نے شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا ہے کیونکہ اس کی کم عمری کا معاملہ طے کرنا ہے، اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا جبکہ باقی پھانسیوں پر تیزی سے عملدرآمد ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے درخواست کی کہ میڈیا دہشت گردوں کی خبروں اور نقطہ نظر کا بلیک آئوٹ کرے، میڈیادہشت گردوں کابلیک آؤٹ کریگاتووہ اپنی موت آپ مرجائیں گے۔ چودھری نثار نے کہا کہ عمران خان شادی کااعلان کریں پھرمبارکبادبھی دوں گا۔

مزید خبریں :