07 جنوری ، 2015
کراچی........اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیوٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر میں 1251 امیدوار، آرٹس پرائیوٹ میں 1406 اور ہوم اکنامکس میں 35امیدوار کامیاب ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹس ریگولر میں کامیابی کا تناسب 41اعشاریہ07 فیصد،آرٹس پرائیوٹ میں 47اعشاریہ74 فیصد جبکہ ہوم اکنامکس میں 37اعشاریہ63 فیصد رہا۔