07 جنوری ، 2015
لاہور.........الیکشن ٹربیونل لاہور نے خصوصی تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کو حکم دیا ہے کہ این اے 122کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی رپورٹ 12جنوری تک ٹربیونل کو پیش کر دیں، تاکہ فریقین کے مؤقف سننے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔ الیکشن ٹربیونل لاہور کے روبرو سماعت کے دوران تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے سردار ایاز صادق اور عمران خان کے نامزد افراد کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی اور انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا کام مکمل کر لیا ہے۔ رپورٹ مرتب کرنے کے لئے مذید وقت دیا جائے۔ جس پر ٹربیونل نے رپورٹ بارہ جنوری کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ سردار ایاز صادق کے وکیل نے ٹربیونل کو بتایا کہ عمران خان ٹربیونل پر دباؤ کے لیے پریس کانفرنس کر رہے ہیںجبکہ عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان حقائق برعکس کوئی بات نہیں کررہے ۔