پاکستان
07 جنوری ، 2015

فوجی عدالتیں، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا

فوجی عدالتیں، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا

اسلام آباد........وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل برہان معظم کا کہنا ہےکہ پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا ملٹری کورٹس کے حوالے سے اہم اجلاس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہو گا۔ اگر مسودہ بنیادی حقوق کے منافی اور آئین کے خاکے سے باہر ہوا تو مخالفت کریں گے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ینگ لائرز فورم کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل برہان معظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملٹری کورٹس کے معاملے پر وکلاء سے مشاورت نہیں کی۔ وکلاء نے ماضی میں مارشل لاء اور ملٹری کورٹس کی کبھی حمایت نہیں کی۔ ممبر پنجاب بار سرود ملک کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس کے مسودے میں اگر لوگوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ دیا گیا تو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

مزید خبریں :