پاکستان
07 جنوری ، 2015

پشاور میں ٹیوب ویلوں کے پانی کی صفائی کے منصوبے کا آغاز

پشاور میں ٹیوب ویلوں کے پانی کی صفائی کے منصوبے کا آغاز

پشاور ........پشاور کے شہریوں کے لیے خوش خبری ہے کہ یونیسیف کے تعاون سے 20ٹیوب ویلوں کے پانی کو صاف کرنے کا منصوبہ شروع کردیا گیاہے جبکہ شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم بھی نصب کر دیا گیا ہے۔ پشاور میں صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے فلیٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا جس کا مقصد عملے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اورگاڑیوں کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ دوسری جانب یونیسیف کے تعاون سے شہر میں 20ٹیوب ویلوں سے فراہم کیے جانے والے پانی کو مضر اثرات سے پاک کرنے کے لیے فلٹریشن کا بندوبست بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :