پاکستان
07 جنوری ، 2015

کئی ملکوں میں سخت سردی اور برف باری سے معمولاتِ زندگی متاثر

کئی ملکوں میں سخت سردی اور برف باری سے معمولاتِ زندگی متاثر

نیویارک.........دنیا کے کئی ملکوں میں سرد موسم کا راج ہے۔ امریکا کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان نے لوگوں کے معمولات زندگی درہم برہم کردیے۔ امریکا کی مختلف ریاستوں کو سردموسم نےبری طرح جکڑاہواہے۔شمالی وسطی ریاستیں برف کے بڑےطوفان کی لپیٹ میں ہیں۔شکاگو، الی نوائے، وسکونسن اور آئیووا میں درجہ حرارت منفی سے کئی درجے نیچے جا چکا ہے۔ ادھر واشنگٹن کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ ہزاروں افراد کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے پہاڑی علاقوں پر سخت سردی کا راج ہے۔ یہاں درجہ حرارت منفی 45سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے اور چار سو برف ہی برف دکھائی دے رہی ہے۔ ادھر ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سال کی پہلی برف باری نے پورے شہر کو برف کی سفید چادر میں ڈھک دیاہے۔ شہری علاقوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

مزید خبریں :