دنیا
28 اپریل ، 2012

اسامہ کے بعد القاعدہ بنیادی طور پر ختم ہوچکی،امریکی انٹیلی جنس

واشنگٹن ... امریکی انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ اسامہ کی موت کے بعد القاعدہ بنیادی طور پر ختم ہوچکی ہے ۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی انٹیلی جنس عہدیدار نے کہا ہے کہ اسامہ کی موت کے بعد القاعدہ بنیادی طور پرختم ہوچکی ہے لیکن القاعدہ کی اتحادی جماعتیں اب بھی خطرہ ہیں۔امریکی انٹیلی جنس عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبرایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کا نائن الیون جیسے حملے کی صلاحیت حاصل کرنا ناممکن ہے، لیکن القاعدہ کے خلاف فتح کا اعلان کردینا قبل ازوقت ہوگا۔اس کے باوجود القاعدہ ایک نظریئے کی صورت میں پاکستان کے باہرموجود رہے گی۔

مزید خبریں :