پاکستان
11 جنوری ، 2015

کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں سندھ حکومت ملوث ہے، ایم کیو ایم

کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں سندھ حکومت ملوث ہے، ایم کیو ایم

کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں سندھ حکومت ملوث ہے، چند پولیس اہلکار شہر میں معصوم شہریوں کو گرفتار کرکے اس سے بھتہ وصول کررہی ہے، اگر کارکنان کے قتل عام میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔ پریس کانفرنس میں قمر منصور کا کہنا تھا کہ کھوکھرا پار میں پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے کارکن فراز عالم نے جج صاحب کے اپنے اوپر تشدد کے نشانات دیکھائے مگر جج نے میڈیکل کے معانے کے بجائے انہیں 16 جنوری تک مزید ریمانڈ پر بھیج دیا۔ مختلف پولیس اہلکار شامل ہیں جنہوں سید فرا عالم سے رشوت طلب کی۔ قمر منصور نے کہا کہ کارکنان کو عدالتوں میں پیش کرنے کے بعد قتل کردیا اور تشد کرنا اب برداشت نہیں کیا جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے بعض افسران پرائیوٹ ٹیمیں چلا رہے ہیں جو لوگوں کو اغواء کرتے ہیں اور پیسے مانگتے ہیں۔ انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور نے دعویٰ کیا کہ ان پولیس افسران کو حکومت سندھ کی مکمل حمایت حاصل ہےہمارے پاس ثبوت ہیں کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو کس طرح گرفتار کیا جارہا ہے۔ قمر منصور نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ اوز کو معطل کرنے کی بجائے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :