11 جنوری ، 2015
کراچی .....کراچی کے قریب نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 30افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔کراچی سے شکار پور جانیوالی مسافر کو چ کا یہ حادثہ گلشن حدید کے قریب سپرہائی وےاورنیشنل ہائی کےلنک روڈپر آئل ٹینکر کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ذرائع کے مطابق بس میں 60سے 70مسافر موجود تھے،جن میں سے 4افراد کوچ سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی ملیر رائو انوار کا کہنا ہے کہ پہلی درخواست پر فائر ٹینڈر نہیں بھیجے گئے۔ذرائع کے مطابق فائرٹینڈر تاخیر سے پہنچے، اموات میں اضافے کی وجہ ریسکیوعملے کا دیر سے پہنچنا ہےجبکہ لاشیں نکالنے کا عمل تاحال جاری ہے۔ابتدائی تحقیق کے مطابق بس میں آگ لگنے کی وجہ سی این جی سلنڈر کا پھٹنا بتائی جارہی ہے۔