پاکستان
11 جنوری ، 2015

سپرہائی وے حادثہ :آئل ٹینکر غلط سمت سے آیا،کمشنر کراچی

سپرہائی وے حادثہ :آئل ٹینکر غلط سمت سے آیا،کمشنر کراچی

کراچی .....نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے لنک روڈ پر ٹریفک حادثے کے بارے میں کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی وجہ یہی سامنے آئی ہے کہ آئل ٹینکر غلط سمت سے آرہا تھا ۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ فی الحال حادثے میں کل ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، وہ وزیر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ جائے حادثے پر پہنچے ہیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیل ٹائون کی فائر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ امدادی کارروائیوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

مزید خبریں :