28 اپریل ، 2012
نیویارک… امریکی وزیر دفاع لیو ن پنیٹا نے کہا ہے کہ القاعدہ کو ختم کرنا آسان نہیں ،لیکن اسامہ کی ہلاکت سے القاعدہ نیٹ کو کمزور کر نے میں مدد ملی ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے لاطینی امریکا کے دورے پر جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں نے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسامہ کے خلاف آپریشن سے پہلے اور بعد میں بھی ہم نے یہ کہاہے کہ القاعدہ ختم نہیں ہوئی ہے اور اس کو ختم کرنا آسان نہیں ہے تاہم مزید کامیابی کے لئے ہمیں اپنی اہلیت کے مطابق کام کرنا ہوگا تاکہ یہ ہمارے ملک اور دیگر ملکوں کے لئے خطرہ نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اسامہ بن لادن کے بعد امریکا محفوظ ہوگیا ہے۔