12 جنوری ، 2015
جوہانسبرگ......جوہانسبرگ ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی 20میچ میں232رنز کا ہدف 236رنز بنا کر حاصل کرلیا ۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میچ میں7وکٹ کے نقصان پر 231رنز بنائے ۔جنوبی افریقی کپتان نے 56گیندوں پر 152رنز کی شاندار اننگ کھیلی ۔جواب میں کالی آندھی نے کرس گیل کے 90اور سیموئل کے 60رنز کی بدولت ٹی 20کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا ۔ویسٹ انڈیزٹیم کی دوسرے میچ کی کارکردگی نے بھی ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے۔