12 جنوری ، 2015
ڈیرہ اسماعیل خان ..........ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علما اسلام ف کے زیر اہتمام اجتماع برائے تحفظِ دینی مدارس و مساجد کا انعقاد کیا گیا،جس میں 21 ویں آئینی ترمیم میں مدارس کو نشانہ بنانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔جامع مسجدصدیق اکبر ڈیرہ اسماعیل خان میں مدارس کے مہتمم، ناظمین اور معلمین کا جمعیت علمائے اسلام ف کے زیرانتظام اجتماع ہوا۔ شرکا نے سانحہ پشاور کے بعد 21ویں آئینی ترمیم میں دہشت گردی کو مدارس اور مذہب سے جوڑنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اس مو قع پر جے یو آئی ف خیبرپختون خوا کےجنرل سیکرٹری شجاع الملک نے کہا کہ اس بات کے ثبوت دئیے جائیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں دینی مدارس ہی ذمہ دار ہیں۔