انٹرٹینمنٹ
13 جنوری ، 2015

گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب، ستاروں کی کہکشاں

گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب، ستاروں کی کہکشاں

لاس اینجلس......گولڈ ن گلوب ایوارڈز 2014 میں فلم بوائے ہڈ نے بہترین فلم اوربہترین ڈائریکٹر کاایوارڈ اپنے نام کیا۔ لاس اینجلس میں تقریب کیلئے سجائے گئے ریڈ کارپٹ پر شوبز شخصیات نے جلوے دکھائے۔ ریڈ کارپٹ پر جگمگایا نوبیاہتا جوڑا جارج کلونی اور امل کادونوں نے سیاہ جوڑے پہن رکھے تھے۔ جون لیجنڈاپنی اہلیہ کریسی ٹی جن، کے ساتھ ریڈ کارپٹ پرجلوہ گر ہوئے ۔ٹیلر اسکلنگ نے نارنجی لباس میں غضب ڈھایا۔رابن رائٹ بلیک ٹاپ اسکرٹ میں خوب جچ رہی تھیں۔ڈینی راجر نے سلور گاؤن میں خوب رنگ جمایا۔ ہیڈی کولم نے ریڈ گاؤن میں دلوں کو دھڑکایا۔ایملی بلنٹ نے ایوارڈ فنکشن کیلئے وائٹ گاؤن کا انتخاب کیا۔ مرد اداکاروں نے بھی سوٹڈ بوٹد انداز اپنائےاور تھری پیس سوٹس اور tuxedos میں جلوہ دکھایا۔

مزید خبریں :