انٹرٹینمنٹ
13 جنوری ، 2015

بالی ووڈ اداکار عمران خان آج 32ویں سالگرہ منائینگے

بالی ووڈ اداکار عمران خان آج 32ویں سالگرہ منائینگے

ممبئی ......بالی ووڈ کے اُبھرتے اداکار عمران خان آج32ویں سالگرہ منائینگے۔13جنوری1983کو امریکی ریاست وسکونسن میں پیدا ہونیوالے عمران نے بالی ووڈ میں قدم ایک چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے رکھا اور فلم"قیامت سے قیامت تک" اور"جو جیتا وہی سکندر " میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی ووڈ میں ایک ہیرو کی حیثیت سے ان کی پہلی فلم"جانے تو یا جانے نہ"نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامرخان کے بھانجے عمران اب تک لک،کڈنیپ،آئی ہیٹ لو اسٹوری،بریک کے بعد،دہلی بیلی، میرے برادر کی دلہن ‘ایک میں اور ایک تو،ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین اور گوری تیرے پیار میں کام کرکے اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :