13 جنوری ، 2015
ڈربن......ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی پرمشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل ڈربن میں کھیلا جائےگا۔ویسٹ اندیز کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ اندیز نے 165 رنز کا ہدف عبور کیاتھا ،اس میچ میں کرس گیل نے ویسٹ انڈیز کی تیز ترین نصف سنچری بنائی،جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ اندیز نے کرس گیل اور مارلن سیمئول کی شاندا بیٹنگ کی بدولت 232 رنز کا ٹارگٹ عبور کرکے نیا رکارڈ قائم کیا ،دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا تی ٹوئنٹی کل ڈربن میں کھیلا جائےگا ۔