دنیا
13 جنوری ، 2015

ایئر ایشیا: کاک پِٹ وائس ریکارڈر بھی نکال لیا

ایئر ایشیا: کاک پِٹ وائس ریکارڈر بھی نکال لیا

جکارتا......ایئر ایشیا کے تباہ ہونے والے طیارے کے بلیک باکس کے دونوں حصوں کو سمندرسے نکال لیاگیا ہے ۔ طیارے کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر گزشتہ روز سمندر سے نکال لیا گیاتھا، اوراب کاک پٹ وائس ریکارڈر کو بھی تلاش کے بعد سمندر سے نکال لیاگیا ہے ۔سرچ اینڈ ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر طیارے کے ملبے کے نیچے تھا۔ کاک پٹ وائس رکارڈر میں پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کے درمیان ہونے والی گفتگو محفوظ ہوتی ہے ۔ریکارڈز سے حاصل شدہ ڈیٹا کے ذریعے طیارے کی تباہی کی تحقیقات کرنے میں مدد ملے گی ۔ایئرایشیا کی پرواز QZ8501 انڈونیشیا سے 28 دسمبر کو سنگاپور کے لیے روانہ ہوئی تھی جس میں 162 افراد سوار تھے۔

مزید خبریں :