13 جنوری ، 2015
پشاور......پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضرحیات خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سےملک بھر میں دوبارہ احتجاج کااعلان قوم کے زخموں پرنمک پاشی ہے۔ قوم اس وقت حالت جنگ میں ہےاورعمران خان کواحتجاج کی سوجھی ہے۔ارباب خضرحیات نے کہا کہ پوری قوم کواحتجاج کےذریعےتقسیم کرنےکی بجائےاتحادو یکجہتی کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔