28 اپریل ، 2012
لاہور…گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کا بحران بھی قابو سے باہر ہونے لگا ہے، شارٹ فال ایک مرتبہ پھر 4 ہزار 200 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ پاور ہاوٴسز کو تیل اور رقم نہ ملنے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی۔ شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سمیت بڑے شہروں میں گیارہ گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ بجلی کی بندش سے گھریلو صارفین اور کاروباری افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی دباوٴ پر کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 300 میگا واٹ کے بجائے 700 میگا واٹ بجلی دی جا رہی ہے حالانکہ کمپنی 60 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔