15 جنوری ، 2015
بیجنگ ......آئیے آپ کو لے کر چلتے ہیں برف کی نگری میں جہاں پہاڑ،آبشاریں،درخت، پھول، پودے سب برف سے بنے لگتے ہیں۔ برف باری کے ہوتے ہی چین کے صوبے ’’انہوئی‘‘ کا پہاڑی علاقہ ’’ہوانگ شانگ‘‘ سفید چمکیلی برف کی وادی میں بدل گیا۔ برف میں چھپے پہاڑ، تالاب، درخت، پھول اور پودے حسین نظارے پیش کر رہے ہیں۔ برف سے ڈھکی وادی کے دلفریب مناظر کو دیکھنے سیاح دور دور سے آرہے ہیں۔