دنیا
15 جنوری ، 2015

برطانیہ میں شدید برف باری، معمولات زندگی متاثر

برطانیہ میں شدید برف باری، معمولات زندگی متاثر

لندن .......برطانیہ کے کئی شہروں سمیت اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں شدید برف باری نے لوگوں کے معمولات زندگی متاثرکردئیے ہیں۔برطانیہ کے کئی شہروں میں سڑکوں اور میدانوں میں کئی انچ برف جمی ہوئی ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات نے آنےوالوں دنوں میں مزید برف باری کی پیش گوئی بھی کی ہے۔اسکاٹ لینڈ میں بھی خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے گاڑیوں سے سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ کئی تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ سڑکوں پر جمی برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

مزید خبریں :