15 جنوری ، 2015
ٹیکسس......امریکی ریاست ٹیکسس میں قیدیوں کی وین ٹرین سے ٹکراگئی، حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ڈپارٹمنٹ آف کرمنل جسٹس کے مطابق جیل کی بس 10 قیدیوں کو’ابالین‘ سے لے کر’ایل پاسو‘ جارہی تھی کہ اوڈیسا کے قریب ایک پل پر برف باری کے باعث بے قابو ہوکر نیچے سے گزرنے والی مال بردار ٹرین پر جاگری، حادثے کے نتیجے میں 10 قیدی اور جیل کے2 حکام ہلاک ہوگئے، دیگر پانچ زخمی ہوئے ، جن میں سے 4 کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔