پاکستان
15 جنوری ، 2015

عوام محمد انور کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں، الطاف حسین

 عوام محمد انور کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں، الطاف حسین

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر رکن محمد انور کی شدید علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں،بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ محمد انور کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔ واضح رہے کہ محمد انورعلالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔دریں اثنامتحدہ قومی موومنٹ کی بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شہید اشرف خان کی فاتحہ سوئم کا اجتماع جمعرات کے روز بعد نماز ظہر اورنگی ٹاؤن نمبر10 فریدکالونی میں شہید کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔فاتحہ سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عامر خان ، محمد واسع جلیل، گلفراز خان خٹک، سیکٹر ز و یونٹس کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اشرف خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں جناب الطاف حسین کی جا نب سے اظہار تعزیت و ہمددردی کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ اشرف خان ایم کیوا یم کی بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی مرکزی جوائنٹ انچارج تھے جنہیں منگل کے روز نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے گھر سے نائن زیرو کیلئے آتے وقت فرید کالونی اورنگی ٹاؤن نمبر 10میں شدید فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا اشرف خان شہید کو 9گولیاں لگیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید خبریں :