پاکستان
16 جنوری ، 2015

لاہور: انتظامیہ کی لاپروائی، قدیمی اسکول کو سیکیورٹی مسائل کا سامنا

لاہور: انتظامیہ کی لاپروائی، قدیمی اسکول کو سیکیورٹی مسائل کا سامنا

لاہور.........لاہور کے علاقے رنگ محل چوک میں ایک ایسا اسکول بھی قائم ہے جہاں سکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اسکول انتظامیہ نے اپنے تئیں کچھ اقدامات تو اٹھا لئے، لیکن ضلعی انتظامیہ کی بے حسی اسکول کے لئے سیکیورٹی رسک بن گئی ہے۔ پنجاب حکومت اسکولوں کی سیکیورٹی کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ بڑے تعلیمی اداروں کی جانب تو خاطر خواہ توجہ دی جا رہی ہے لیکن گنجان آبادیوں میں قائم اسکول انتظامیہ کی لاپروائی کا شکار ہو رہے ہیں۔ 1912ء سے قائم رنگ محل چوک کا مشن ہائی اسکول بھی عدم توجہ کا شکار ہے، اس قدیمی تعلیمی ادارے کے باہر غیررجسٹرڈ ریڑھیوں کی بھرمار ہے۔ اسکول انتظامیہ نے بازار کی جانب ایک گیٹ بند کر دیا، داخلی راستے پر کیمرہ نصب، بچوں کو اہم نمبرز بھی یاد کروائے جارہے ہیں۔ اسکول انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات کے باعث اسمبلی بند کر دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ رنگ محل چوک سے تجاوزات ختم کرے تاکہ اسکول کے باہر بھی سکیورٹی کا مناسب انتظام کیا جا سکے۔

مزید خبریں :