پاکستان
16 جنوری ، 2015

ناموس رسالت پر حملے کرنے والی قوتوں کے حربے ناکام بنا دیں گے،ایم ڈبلیو ایم

ناموس رسالت پر حملے کرنے والی قوتوں کے حربے ناکام بنا دیں گے،ایم ڈبلیو ایم

کراچی ......ناموس رسالت ﷺ پر حملے کرنے والی مغربی قوتوں کے ہر حربے کو ناکام بنا دیں گے ۔امت مسلمہ آج وحدت کی فضا قائم کر کے استعماری قوتوں کو بتا دیں کہ ذات نبیؐ پر ہم سب ایک ہیں۔ان خیالات کا اظہار علامہ علی انور، علامہ مبشر حسن ،مولانا احسان دانش ،علی حسین نقوی ، نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے جمعہ کے دن یوم ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے خوجا مسجد کھارادر بعدنماز جمعہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا احتجاجی مظاہرے میں سیکٹروں افراد نے شان رسالت مﷺ میں گستاخی کرنے والے زرائع ابلاغ اور ان ممالک کے خلاف شدید نعرے بازی کی جہاں سے ہر دفعہ امت مسلمہ کی دل آزاری کی جاتی ہے مظاہرین نے فرانس ،ڈنمارک ،امریکہ ،اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے احتجاجی مطاہرے سے خطاب میں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فرانس سمیت دیگر مغربی ذرائع ابلاغ میں توہین رسالت پر مبنی کارٹون کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہے کہ اس بلاجواز سیکولر لبرل انتہاپسندی اور نفرتیں پھیلانے والی صحافتی جارحیت میں ملوث تمام افراد کو اسلامی قوانین کے مطابق سزا دی جائے ایسے سارے ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد کردی جائے جنہوں نے یہ عمل انجام دیا ہے۔ رہنمائوں نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت سارے بین الاقوامی اداروں میں اس قابل مذمت فعل کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اورمسلم ممالک کے دفاتر خارجہ میں فرانس اور دیگر ممالک کے سفیروں کو بلا کر احتجاج کیا جائے۔ دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے شہر بھر کی تمام جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی جس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔

مزید خبریں :