17 جنوری ، 2015
لندن .....افواج پاکستان کےترجمان میجرجنرل عاصم باجوہ نے کہاہے کہ جس طرح کی دہشتگردی بلوچستان میں ہورہی ہے، بیرونی مدد کے بغیرممکن نہیں ،فنڈنگ ختم ہوگی تو دہشتگردی ختم ہوجائے گی۔آرمی چیف کے دورہ برطانیہ سے متعلق افواج پاکستان کےترجمان میجرجنرل عاصم باجوہ نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پریس کانفرنس کی اوربتایاکہ برطانیہ سے فوجی تعاون پربات ہوئی ہے۔آپریشن ضرب عضب کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آرنےبتایاکہ افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری ہیں اور خیبر ایجنسی بھی جلد کلیئرکردی جائیگی، آپریشن سے پہلے افغان حکومت، فورسز اور ایساف کو آگاہ کردیا تھا،افغانستان کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ ہورہی ہے۔بلوچستان کی صورتحال پرڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ فراری کیمپس میں موجود لوگ بلوچستان میں مسائل پیدا کررہے ہیں اوربلوچستان کےمعاملےمیں بیرونی عناصرملوث ہیں،باہربیٹھے لوگ بلوچستان میں خلفشارپیدا کررہے ہیں،جس طرح کی دہشتگردی بلوچستان میں ہورہی ہے، بیرونی مدد کے بغیرممکن نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ کچھ ممالک ہیں، جہاں ریاست مخالف عناصرموجود ہیں،پاکستان مخالف عناصر کو حوالے کیا جائے،وہ لوگ یہاں آرام دہ زندگی گزاررہے ہیں اور وہاں لوگوں کو بہکارہے ہیں،دہشتگردوں کی فنڈنگ ختم ہوگی تو دہشتگردی ختم ہوجائے گی۔افواج پاکستان کےترجمان نےبلااشتعال بھارتی فائرنگ سے رینجرزکی شہادت کابھی ذکرکیااورکہاکہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے کشمیرکا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔