17 جنوری ، 2015
حیدر آباد .....قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجوکا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں عوام سے جینے کا حق چھین لیاہے، حکومت سندھ نے صحت و صفائی کیلئے قاسم آباد کو کروڑوں روپے دیے گئے، اس کے باوجود بھی صحت وصفائی کی صورتحال ابتر ہے ۔ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے دورہ کیا اور صحت وصفائی کے فقدان پر تشویش کااظہارکیا۔ اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ انہیں پشاور کے بچوں سے بھی محبت ہے، تھر کے بچوں سے بھی ہے،اور قاسم آبادکے بچوں سے بھی، حکومت قاسم آباد کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لے۔