98446
407893
17 جنوری ، 2015
ممبئی ..... رنبیر،جیکولین اور ارجن کی رومانٹک ایکشن تھرلر فلم"روئے"کے نئے رومانٹک گانے"بوند بوند"کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔2010ءکی بلاک بسٹر فلم راج نیتی کے بعد رنبیر کپور اور ارجن رامپال ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں، جن کی رومانٹک ایکشن تھرلرفلم"روئے"کے نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ابھیندرا کماراُپادھے کے تحریر کردہ"بوند بوند"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو انکت تیواری کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے، جسکی وڈیو میں جیکولین اور ارجن رامپال رومانٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ ہدایتکار وکرم جیت سنگھ کی اس فلم میں رنبیر اور ارجن رامپال کیساتھ جیکولین فرنانڈس اور انوپم کھیر مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔ بھوشن،دیویااور کرشن کمار کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپوربحیثیت روئے ایک چور جبکہ جیکولین بحیثیت عائشہ ٹیا(فلم میکر) ڈبل رولز میں ہیرو ہیروئن اور ارجن رامپال بحیثیت کبیر ایک رائٹر کا کردار نبھا رہے ہیں۔رومانس ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم روئے کا میوزک انکت تیواری،امل ملک اور میت بروس انجان نے ترتیب دیا ہے جو اے اے فلمز کے تحت رواں سال13فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔