پاکستان
28 اپریل ، 2012

قصور: پولیس حراست سے فرار خطرناک ملزم پکڑا نہ جاسکا

قصور … قصور میں پولیس حراست سے فرار ہونے والا خطرناک ملزم دوبارہ گھیرے میں آنے کے باوجود فرار ہو گیا۔ 20 سے زائد مقدموں میں ملوث ملزم سعید میو کو قصور پولیس پیشی کیلئے چونیاں لے جا رہی تھی، راستے میں اس کے کار سوار ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، حملہ آوروں نے ملزم کو پولیس سے چھڑا لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید نفری وہاں پہنچ گئی، کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا تاہم ملزم اپنے ساتھیوں سمیت گھیرا توڑ کر فرار ہوگیا۔ مقابلے کے دوران گولیاں لگنے سے ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

مزید خبریں :