پاکستان
20 جنوری ، 2015

آئی جی خیبر پختوانخواکا اُمہ چلڈرن اکیڈمی کا دورہ

آئی جی خیبر پختوانخواکا اُمہ چلڈرن اکیڈمی کا دورہ

نوشہرہ........انسپکٹر جنرل آف پولیس (خیبر پختوانخوا) ناصر دُرانی نے منگل کو اُمہ چلڈرن اکیڈمی کا دورہ کیا،اور اکیڈمی کے بچّوں کی قابلیت کو سراہتے ہو ئے کہا کی میں نے اس جیسا ماحول پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ اُنھوں نے بچّوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی نسبت ہمارے نبی کریم ﷺ سے ہے ، اکیڈمی کا تعلیمی ماحول میر ے گھر سے بھی اچھاہے کیونکہ آپ کے ادارے کو مولانا محمد ادریس جیسے لوگوں کی سرپرستی حاصل ہے۔اب یہ آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ خوب دل لگا کر پڑھیں کیونکہ آنے والے وقتوں میں آپ ہی کو ڈاکٹر، انجینئر، پولیس، فوج جیسے شعبوں کا حصہ بن کر قوم و ملک کی خدمت کرنی ہے۔اس موقع پر چیئرمین اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ مولانا محمد ادریس نے کہا کہ بچے ہمارے لگائے ہوئے چمن کے پھول ہیںاور ہم انشاء اللہ اس جیسے چمن سارے پاکستان میں بناناچاہتے ہیں۔ اُنھوں نے سانحہ پشاور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے پاس شاید الفاظ نہ ہو جس اس واقعہ کی مذمت کی جاسکے۔ اس حوالے سے مزید اُنھوں کہا کہ آج بعد نماز عصرسانحہ پشاورکے شہید بچّوںکے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائے گی۔ آخر میں اُنھوں نے تمام تعلیمی اداروں کیلئے اجتماعی دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی تما م تعلیمی اداروں کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔

مزید خبریں :